5 نومبر 2011 - 20:30

فلسطین کی تحریک حماس نے صہیونی ریاست کےبارےمیں اقوام متحدہ کی جانبدارانہ رپورٹ کواس حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کااصلی سبب قراردیاہے۔

ابنا: تحریک حماس کےترجمان صلاح بردویل نے کہاکہ غزہ کےمحاصرےکی حمایت پرمبنی پالمرکمیٹی کی رپورٹ کےبعد صہیونی ریاست نے انسانی ہمدردی پرمبنی امدادی جہازوں سےنمٹنےمیں سختی شروع کردی ہے۔ بردویل نےمزید کہاکہ صہیونی ریاست نےامدادی جہاز لےکرغزہ جانےوالےامن کارکنوں کےساتھ اپنےرویےکاجواز پیش کرنےکےلئےپالمر رپورٹ کاسہارالیا کیونکہ اس کمیٹی کی رپورٹ میں صہیونیوں کی بحری قذاقی کوقانونی حیثیت دی گئي ہے۔اقوام متحدہ کی پالمرکمیٹی نے ستمبرکےمہینےمیں اپنی رپورٹ میں، صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پٹی کےمحاصرے کوقانونی اورصحیح اقدام قراردیاہے اورغزہ کےمحاصرےکوقانونی حیثیت دی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت بائیس عالمی اداروں نےاکتیس مئی دوہزاردس کو غزہ کےلئےامدادی سامان لےجانےوالےکاروان آزادی پرصہیونیوں کی جارحیت کےسلسلےمیں پالمر رپورٹ کوعالمی قوانین کےمنافی قراردیاہے۔ ............/169